حیدرآباد۔12نومبر(اعتماد نیوز) آج ریاستی اسمبلی میں تلگو دیشم پارٹی اور
حکمران جماعت ٹی آر ایس ارکان کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ جسکے سبب اجلاس کو
بار بار ملتوی کیا جا رہا ہے۔ چنانچہ آج تلگو دیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی
نے بجٹ پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے جامع گھریلو سروے پر تنقید کی ۔انہوں
نے الزام لگایا کہ نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ کویتا نے جامع گھریلو سروے کے
موقع پر
دو مرتبہ اپنے نام کا اندراج کروایا ہے۔ ریونت ریڈی کے اس الزام
پر ٹی آر ایس ارکان نے شدید برہمی ظاہر کی اور معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔
چنانچہ کانگریس کے رکن اسمبلی ملو بھٹی وکراماکا نے کہا کہ ریونت ریڈی
بجٹ پر مباحث کے دوران جامع گھریلو سروے پر تنقید اصل عنوان سے رو گردانی
کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں غیر ضروری طور پر دوسرے عنوانات
کو لانا وقت کو ضائع کرنا ہے۔